دہشت گردی: افریقی ملک برکینا فاسو کے چرچ پر حملہ، پادری سمیت 14 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردی: افریقی ملک برکینا فاسو کے چرچ پر حملہ، پادری سمیت 14 افراد ہلاک
دہشت گردی: افریقی ملک برکینا فاسو کے چرچ پر حملہ، پادری سمیت 14 افراد ہلاک

براعظم افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے میں پادری سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ یہ واقعہ برکینا فاسو کے شہر ہنتو کورا میں پیش آیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  گزشتہ روز سنڈے سروس کی مذہبی تقریبات کے دوران متعدد دہشت گرد چرچ میں گھس گئے اور نہتے شہریوں پر فائرنگ شروع کردی۔

مسلح افراد نے آتشیں ہتھیاروں سے غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم 14 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ، جس کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں  اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

مقامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متعدد لوگ زخمی ہے جنہیں طبی امداد دی جائے گی، جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے یہ کہتے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں کہ ”ہم پادری اور بچوں سمیت انہیں نشانہ بنا رہے ہیں جو (ملک سے) وفادار ہیں۔“تاہم ابھی تک کسی عالمی دہشت گرد تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ 

Related Posts