وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کوئی افغان شہری 31 دسمبر کے بعد این او سی کے بغیر اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اگر کسی افغان شہری کو اسلام آباد میں رہنا ہے تو ڈی سی آفس سے این او سی لینا ہوگا۔ جو افغان شہری رہے گا وہ این او سی پر ہی دارالحکومت میں رہ سکے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کل ایک دم سے بھاگے جس کے بعد پروپیگنڈا شروع ہو گیا کہ اتنی ہلاکتیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ 33 لاشیں ایک ہسپتال میں ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہلاک ہوا ہے تو ہمیں بتائیں۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کی ہلاکتوں کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ جو لاشیں گرنے کی بات کر رہے ہیں وہ ثبوت دیں، ہوا میں باتیں نہ کریں۔