کابل: طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کی مہم میں تیزی آگئی ہے اور پیش قدمی کا سلسلہ ہے، مزید 5اضلاع پر قبضے کی اطلاعات ہیں۔
مختلف اضلاع پر قبضے کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ صوبہ پروان میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، صوبہ قندوز میں 5 ہزار خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 24 جون تک ملک کے 85 اضلاع پر طالبان اپنے مکمل قبضہ جما چکے تھے۔جبکہ اب طالبان کی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اب طالبان روزانہ کئی اضلاع پر اپنا قبضہ کررہے ہیں۔
افغان حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے دفاعی حکمت عملی کے تحت بیشتر پسپائی اختیار کی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں 83 اضلاع پراپنا قبضہ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے، امریکا