افغانستان نے انگلینڈ کے سامنے رنز کا پہاڑ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکائی اسپورٹس

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے تین سو چھبیس رنز کا ہدف دے دیا، افغان بیٹسمین ابراہیم زدران نے چیمپئنزٹرافی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیل لی، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 167رنز بنالیے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورکے آٹھواں ٹاکرے میں انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی ٹیم نے جیت کیلئے تین سو چھبیس رنز کا ہدف دے دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت نہیں ہوا، افغانستان کی 3 وکٹیں 37 رنز پر گریں۔

رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، افغانستان کے تینوں کھلاڑیوں کو جوفرا آرچر نے پویلین کی راہ دکھا دی۔

لاہورمیں دونوں ٹیمیں گروپ بی سے مدِمقابل ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کر کے میچ کی تیاری کی۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ہے، ہم مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے، امید ہے سپنرز سے سپورٹ ملے گی۔

انگلشن کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں جبکہ ہمارے پاس کوالٹی کے فاسٹ باؤلرز ہیں، میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

انگلش سکواڈ، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر، لیام لیونگسٹون، جوفرا آرچر، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔

Related Posts