اسلامی جمہوریہ افغانستان بچوں کیلئے دنیا کے 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی جمہوریہ افغانستان بچوں کیلئے دنیا کے 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل

کابل: پاکستان کا ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ افغاسنتان بچوں کیلئے دُنیا کے 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل ہوگیا جبکہ یہ انکشاف عالمی ادارے سیو دی چلڈرن نامی تنظیم کے بیان سے سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق تحفظِ اطفال کی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ سن 2005 سے لے کر 2019ء تک افغانستان میں جاری خانہ جنگی اور امریکی فوج کی کارروائیوں کے دوران کم و بیش 26 ہزار بچے معذور اور قتل ہوئے۔

جنیوا عالمی کانفرنس سے قبل جاری کردہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ سن 2017ء سے 2019ء تک 2 سالوں کے دوران 300 سے زائد اسکول بمباری یا راکٹ حملوں سمیت مختلف حملوں کا نشانہ بنائے گئے جس کے نتیجے میں 410 بچے زخمی اور قتل ہوئے۔

تحفظِ اطفال تنظیم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بچے بچیوں کی تعلیم کیلئے امداد میں اضافہ ضروری ہے تاکہ افغانستان میں بچوں کے حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔ 50 فیصد افغان بچے اسکول نہیں جاتے جن میں سے 60 فیصد بچیاں ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

 افغان میڈیا کا 4 روز قبل کہنا تھا کہ راکٹ حملوں سے کابل کے علاقے چہل ستون اور ارزان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: کابل پر راکٹ حملے، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Related Posts