افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا
افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

نئی دہلی: افغان سفارت خانے نے نئی دہلی میں کام کرنا بند کر دیا ہے، بھارت میں افغان سفارت خانے میں تعینات سفیر اور دیگر سینئر سفارت کاروں نے یورپ اور امریکہ میں سیاسی پناہ لے لی اور بھارت چھوڑ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان نے اپنا سفارت خانہ بند کر کے اپنی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کام کرنے والے افغان سفارت خانے نے ہندوستانی وزارت خارجہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

اس ہفتے بھارتی وزارت خارجہ کو افغانستان کے سفارت خانے کی طرف سے ایک غیر دستخط شدہ خط (Note Verbale) بھیجا گیا تھا جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سفارت خانے کو ستمبر کے اواخر تک بند کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار کی پھیلائی ہندو قوم پرستی وبائی حیثیت اختیار کرگئی، امریکی اخبار

خیال رہے کہ جون میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان سفارت خانے میں جاری رسہ کشی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا، ”ہمارے نقطہ نظر سے یہ افغان سفارت خانے کا اندرونی معاملہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اسے اپنے طورپر حل کر لیں گے۔”

Related Posts