افغانستان، ختم قرآن کی تقریب کے دوران بم دھماکہ، 15افراد شہید، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان، ختم قرآن کی تقریب کے دوران بم دھماکہ، 15افراد شہید، متعدد زخمی
افغانستان، ختم قرآن کی تقریب کے دوران بم دھماکہ، 15افراد شہید، متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک گھر میں ختم قرآن کا اجتماع جاری تھا، جس کے دوران زور دار دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی کے علاقے آغو جان کے ایک گھر کے باہر بارود سے بھری موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

مذکورہ مکان میں جاری قرآن خوانی کا اجتماع جاری تھا، جس میں 100 سے زائد افراد شریک تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 22 افراد زخمی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ گھر میں کس سلسلے میں قرآن خوانی جاری تھی۔

واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تاحال کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے تاہم افغانستان میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Related Posts