لاہور: افغانستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔
اگر افغانستان یہ میچ جیت لیتا ہے تو وہ اس بڑے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جو اس وقت پاکستان کی میزبانی میں جاری ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، بین ڈوارشیس، نیتھن ایلس، جیک فریزر-مگرک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم زامپا شامل ہیں۔
افغانستان کی ٹیم کو حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ عاطل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، ننگیال خروٹی، نور احمد، فضل حق فاروقی، فرید ملک، نوید زدران کی خدمات حاصل ہیں کہ درویش رسولی اور بلال سمیع ریزرو کھلاڑی ہیں۔