سپر 8 مرحلہ، افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان
(فوٹو: کرک بز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں افغانستان بنگلہ دیش کو 8رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر 8 مرحلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیشی ٹیم میچ کے اختتام تک پہنچنے سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوچکی تھی۔ افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹس کے نقصان پر 115رنز بنائے تھے۔ بعد ازاں میچ کے دوران بار بار ہونے والی بارش نے دونوں طرف کے کھلاڑیوں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو 19اوورز میں میچ جیتنے کیلئے 114رنز کا ہدف دیا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی افغان ٹیم کے کھلاڑیوں میں سے وکٹ کیپر اور اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے 55گیندوں پر سب سے زیادہ 43رنز بنائے۔ ابراہیم زدران 29گیندوں پر 18جبکہ کپتان راشد خان 10 گیندوں پر 19 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز میں شامل ہوگئے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم 18ویں اوور کے اختتام سے قبل ہی 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ وکٹ کیپر اوپنر بیٹر لٹن داس نے 49 گیندوں پر 54رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تاہم اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

بنگلہ دیشی بیٹرز میں سے توحید ہریدوئے 9گیندوں پر 14رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سومیا سرکار نے 10 رنز بنائے جبکہ باقی بنگلہ دیشی بیٹرز میں سے کوئی بھی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ افغانستان نے آسانی سے بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Related Posts