کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو قومی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ اور کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔
37 سالہ عمر گل کا کہنا ہے کہ وہ 4 اپریل کو ابوظہبی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔
400 سے زیادہ وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کاکہنا ہے کہ ابتدائی طور پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تین ہفتوں کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے تاہم ممکن ہے کہ اس معاہدے میں توسیع کردی جائے۔
عمر گل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل، کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک لیول پر کوچنگ کے بعد بین الاقوامی ٹیم سے وابستہ ہونا خوشی کی بات ہے۔ میں اپنے تجربے سے افغان باؤلرز کی مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم ون ڈے میچز میں تیز ترین 15 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے