بین الاقوامی دباؤ کام کر گیا، طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کو چھٹی جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔
افغان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت تک اسکول کھول دیئے جائیں گے، لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔
افغان وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ لڑکیاں اسکول آتے ہوئے اسلامی ڈریس کوڈ کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کراچی میں دستیاب دیسی انڈے اور میوہ جات سے بھرپور لذیذ کستوری دودھ کے چرچے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد بعض اضلاع میں طالبان کے مقامی حکام نے پرائمری اسکول بھی بند کرادیے تھے۔