کابل:افغان دارالحکومت کابل کی سڑکوں پرخواتین نے احتجاجی مارچ کیا، افغان خواتین اور نوجوانوں نے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان مخالف نعرے بازی بھی کی ،طالبان نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج میں شامل افراد اللہ اکبر، ہم ایک آزاد ملک چاہتے ہیں،ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان مخالف نعرے بازی بھی کی،مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب جانے کی بھی کوشش کی تاہم طالبان جنگجو ؤں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
کابل میں احتجاج، طالبان کو مظاہرین منتشر کرنے کےلیے ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔ pic.twitter.com/eGOhbbo1jm
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 7, 2021
اس موقع پر طالبان نے احتجاج میں حصہ لینے والے صحافیوں اور کیمرہ مین کو گرفتار کر لیا ۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں بھی کئی افراد کو قومی مزاحمتی محاذ زندہ باد اور پاکستان مخالف نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں پنجشیر پر بھی طالبان قابض، ذبیح اللہ مجاہد کا عام معافی کا اعلان