کابل: افغان طالبان نے افغان حکومت کی تشکیل دی گئی 21 رکنی ٹیم کو مسترد کردیا اورانٹرا افغان مذاکرات سے انکار کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے صدراشرف غنی کی جانب سے ’بین الافغان مذاکرات‘ کے لیے تشکیل دی گئی 29 رکنی ٹیم کو مسترد کردیا۔
افغان طالبان کے مطابق حکومتی ٹیم میں تمام قبائل کی نمائندگی موجود نہیں ہے اس لیے اس ٹیم کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
افغان نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں افغانستان کے تمام قبائل اور گروہ کی نمائندگی ہونا اہمیت کا حامل ہے‘ اس کے بغیر مذاکرات کا کوئی مقصد نہیں رہتا‘ اس سے ایسے فیصلے نہیں ہو پائیں گے جو سب کے لیے قابل قبول بھی ہوں۔