کابل : امریکا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کے بعد افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر افغانستان میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور افغان فورسز کو بھی عید کی تعطیلات میں کارروائیاں روکنے کا حکم دیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قیادت امارت اسلامیہ کے تمام مجاہدین کو ہدایت کرتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی اقدامات کریں اور کہیں بھی دشمن کے خلاف کوئی جارحانہ کارروائی نہ کریں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے جنگجوؤں کو حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل ہونے سے منع کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اشرف غنی نے طالبان کی جنگ بندی کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ طالبان کی طرف سے فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: طالبان کا امن معاہدے پر کاربند رہنے کا عزم