اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ افغان قیادت کو ایسے متنازعہ بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: سنتا جا شرماتا جا!۔ایف بی آر کے 196 ملازمین بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید