وزیراعظم عمران خان کو افغان صدرکا فون، افغان امن عمل سے متعلق گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کو افغان صدرکا فون، افغان امن عمل سے متعلق گفتگو
وزیراعظم کو افغان صدرکا فون، افغان امن عمل سے متعلق گفتگو

اسلام آباد/ کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے، اس دوران افغان صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر گفتگو کی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی جبکہ دوران گفتگو کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے افغان حکومت کورونا وبا پر جلد قابو پا لے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اپنی حکومت کی پالیسی سے متعلق افغان صدر آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں وبا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ روزگار محفوظ بنانے اور معاشی سرگرمیوں کے جاری رہنے پر توجہ دی گئی۔

با خبر ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن عمل میں تیزی سے امریکا، طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد میں تیزی آئے گی۔ افغان دھڑوں کے درمیان گفتگو کا عمل بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

Related Posts