افغان امن مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوا۔پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان امن مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوا۔پاکستان
افغان امن مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوا۔پاکستان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کے مطابق افغان امن مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے جبکہ وزیر اعظم کا مؤقف ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعطم عمران خان طویل عرصے سے کہہ رہے تھے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی یا جنگی حل نہیں جس پر تنقید کی گئی۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ افغان مسئلے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں طالبان خان بھی کہا گیا جبکہ تنقید کو وقت نے غلط ثابت کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ روز دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط ہوئے جس سے وزیر اعظم عمران خان کا  مؤقف درست ثابت ہوتا ہے۔ 

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے افغان امن عمل  میں تاریخی کردار ادا کیا جو مناسب اور تاریخی اعتبار سے منصفانہ ہے۔

اپنی بات کو دہراتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ مناسب اور منصفانہ اس لیے ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ہی کہا کرتے تھے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغان امن معاہدے پر دستخط احسن اقدام ہے، افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بہترین پیش رفت ہوئی۔

ٹوئٹر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اتحادی شراکت داروں سے ملاقات مفید رہی۔

مزید پڑھیں:  معاہدہ افغانستان میں امن کیلئے بہترین پیشرفت ہے۔مائیک پومپیو

Related Posts