افغان حکومت کا امن عمل میں پاکستان کے کردار کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan govt appreciates Pakistan’s support for peace

اسلام آباد: افغانستان کے قائمقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے افغانستان میں دیرپا امن کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہاہے۔

ایک ٹویٹ میں افغان رہنماء کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں، ایک پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نئے مواقع لائے گا۔

پہلے انٹرا افغان مذاکرات دوحہ میں جاری ہیں جہاں افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔امن عمل کے حوالے سے پاکستانی حکام سے ملاقات کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت افغان امن عمل میں بے مثال کامیابی ملی ہے، بلاتاخیر بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان امن عمل کو موجودہ مقام تک پہنچانے کیلئے ہم سب کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل اس وقت غیر معمولی مقام پر پہنچ چکا ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سب فریقین کو باقی ماندہ معاملات بھی حل کرنا ہوں گے، ضروری ہے کہ بین الافغان مذاکرات کو بلا تاخیرآگے بڑھایا جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے پر جتنا زور دیا جائے کم ہے۔

Related Posts