افغان لڑکی امریکی فوجیو ں کے ہاتھوں بد سلوکی کا نشانہ بن گئی، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان لڑکی امریکی فوجیو ں کے ہاتھوں بد سلوکی کا نشانہ بن گئی، ویڈیو وائرل
افغان لڑکی امریکی فوجیو ں کے ہاتھوں بد سلوکی کا نشانہ بن گئی، ویڈیو وائرل

کابل: افغانستان پر طالبان کی جانب سے قبضے کے اعلان کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی جانب سے افغانستان سے راہ فرار کی کوششیں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد اس طرح کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں، جنہیں دیکھ کر اہل دل بے چین ہوگئے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ ویڈیوز پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اسی دوران بی بی سی کے صحافی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پربنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان کے شہر کابل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر موجود امریکی فوجیوں کی جانب سے ایک خاتون کو نالے کی دیوار سے دھکا دے کر گرا دیاگیا۔ جس کے بعد نیچے کھڑے شہریوں کی جانب سے افغان لڑکی کو سہارا دیتے ہوئے گرنے سے بچایا گیا۔

مزید پڑھیں: مالک مکان کی 15سالہ بچی سے جنسی زیادتی، صلح کیلئے متاثرہ خاندان پر دباؤ

صحافی نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ امریکی اہلکاروں کی جانب سے افغان خاتون کو ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نالے میں دھکا دیا گیا ہے۔

Related Posts