اشرف غنی افغانستان کے دوبارہ صدر منتخب، عبد اللہ عبداللہ کا نتائج ماننے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ashraf ghani abdullah
ashraf ghani abdullah

کابل: افغانستان کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا 5 ماہ بعد اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق اشرف غنی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تاہم عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئےاپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کی جانب سےانتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق اشرف غنی نے 50 اعشاریہ 64 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف امیدوار عبداللہ عبداللہ کو 39 اعشاریہ 52 فیصد ووٹ ملے۔

تاہم اشرف غنی کے مد مقابل امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم، شفاف اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت، جیتی ہے اور ہم اپنی فتح کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور طالبان میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ، امریکی سیکریٹری دفاع

عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کابل میں اپنی علیحدہ حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہیں، فراڈ کرنے والوں کی تاریخ ہی شرمندگی کا باعث ہے۔

Related Posts