کار حادثے میں زخمی ہونیوالے افغان کرکٹر نجیب ترکئی انتقال کر گئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Afghan cricketer Najeeb Tarakai dies in car accident

کابل: کار حادثے میں زخمی ہونیوالے افغانستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین نجیب ترکئی 29 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جلال آباد میں کار کی زد آنے کی وجہ سے نجیب ترکئی کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مہمند نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور انہیں کابل کے اسپتال منتقل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

افغان کرکٹر نجیب ترکئی ڈاکٹرز کی انتھک کوششوں کے باوجود جانبر نہیں ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، افغان کرکٹ بورڈ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

نجیب ترکئی نے 2014 میں ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی طرف سے بین الاقوامی سطح کرکٹ میں قدم رکھا۔

12 ٹوئنٹی اور20 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے نجیب ترکئی کا سب سے زیادہ اسکور 90 تھا جو انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 2017 میں بنایا تھا۔

نجیب ترکئی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھ سنچریاں اور 10 نصف سنچریوں  کی مدد سے 47 کی اوسط سے 2000 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی

ان کا سب سے زیادہ اسکور 200 ہے۔ لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے 17 میچوں میں 121 کے ہائی اسکور کے ساتھ 553 رنز بنائے۔