لاہور: ایشیا کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
مہمان ٹیم کولمبو سے لنکا ایئرلائن کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم جیولین تھرو میں سلور میڈل جیت لیا
ایشیا کپ کے لیے آنے والی غیر ملکی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جارہا ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی سخت سکیورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔
مہمان ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ افغانستان اوربنگلہ دیش کے درمیان میچ تین ستمبر کو کھیلاجائے گا۔