کابل: افغان فضائی کمپنی آریانا ایئر لائن نے کفایت شعاری مہم کے تحت ایک لاکھ امریکی ڈالر بچالیے۔
افغان فضائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق اس کی ائیربس A310-300 کا C20-Check پروسس پہلی بار افغانستان میں ہی کمپنی کی اپنی تکنیکی ٹیم اور عملے کے ہاتھوں عالمی فضائی معیارات کے مطابق دولاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے 28 دن میں کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔
کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل چیک کا یہ عمل بیرون ملک 103 ملین افغانی مساوی3 لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے کروایا جاتا تھا۔ آریانا ایئر لائن کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے اور اسے اپنے انجینئرز پر اطمینان اور بھروسے کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔