ہسور سنٹرل سٹیڈیم میں اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر کے اپنے تیسرے اور آخری معرکے میں پاکستان ویمنز فٹ بال نے میزبان تاجکستان کے خلاف ایونٹ کی پہلی فتح حاصل کرلی۔
پاکستان ویمنز نے ملیکہ نور کی قیادت میں پہلے ہاف کا شاندار آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک حاوی رہی۔
آمنہ حنیف نے 26ویں منٹ میں زامینہ ملک کی مدد سے پہلا گول کیا، اپنا پہلا بین الاقوامی گول کرنے اور ٹیم کو برتری دلانے کے بعد زہمینہ نے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گول شیٹ میں اپنا نام درج کرایا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے گول کرنے کی مسلسل کوششیں جاری رہیں لیکن ایک بھی گول نہ ہوسکا۔
دوسرا ہاف پانچ اضافی منٹ دینے کے باوجود گول کے بغیر رہا۔
پاکستان ویمن ٹیم کو اس سے قبل فلپائن کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو فیفا ویمنز ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2023 کی تیاری کر رہی تھی اور 79ویں نمبر پر موجود ہانگ کانگ کو 2-0 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی
پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم گروپ ای میں تیسرے نمبر پر رہی جبکہ فلپائن نے ویمنز اولمپک کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔