پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود علی کے مشیر ضیاء اللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ضیاء اللہ بنگش نے اپنا استعفی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔ ضیاء اللہ بنگش نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر ذیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔
اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے ضیاء اللہ بنگش کے پاس سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے تھے۔
دوسری جانب کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو موصول ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان اس حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے