اڈولف ہٹلر کی گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اڈولف ہٹلر کی گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت کردی گئی
اڈولف ہٹلر کی گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت کردی گئی

 جرمنی کے نازی حکمران ایڈولف ہٹلر کی گھڑی 11 لاکھ ڈالرز میں فروخت کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی ہٹلر کو سنہ 1933 میں ان کی سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ دی گئی تھی۔ وہ اسی سال جرمنی کے چانسلر بھی منتخب ہوئے تھے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نازیوں کے نشان (سواستیکا) والی گھڑی کو امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک نیلامی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے 11 لاکھ ڈالرز میں خریدا۔

ہٹلر کی گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت

اس نیلامی میں موجود دیگر اشیا میں ہٹلر کی بیوی ایوا بران کا لباس، نازی حکام کی آٹوگراف شدہ تصاویر اور پیلے رنگ کا کپڑے کا ٹکڑا جس پر سٹار آف ڈیوڈ اور لفظ جیوڈ کنندہ تھا، جو جرمن زبان میں یہودی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہٹلر کی گھڑی کی نیلامی کے لیے 20 لاکھ سے 40 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن یہ گھڑی 11 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی۔

میری لینڈ میں  فروخت سے قبل یہودی رہنماؤں نے نیلامی کی مذمت کی تھی۔ بعد میں، 34 رہنماؤں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں فروخت کو ’قابل نفرت‘ کہا گیا۔

واضح رہے کہ ایڈولف ہٹلر سنہ 1833 سے 1945 تک نازی جرمنی کے حکمران رہے اور اس دوران ان پر ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے جن میں سے ساٹھ لاکھ کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ یہودی تھے۔

Related Posts