عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:نامور اداکار اداکار عدنان صدیقی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو دیکھ کر مداح بھی حیران ہوگئے۔

معروف اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران ہوگئے ہیں، اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم دی مائٹی ہارٹ کے سیٹ کی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CDGlY_zH2NM/

جس میں انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن میں تحریر لکھی اور بتایا کہ یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم دی مائٹی ہارٹ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔ تصویر کے وائرل ہونے پر خوبرواداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔

Related Posts