پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار عدنان صدیقی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے فنڈ جمع کرنے کی غرض سے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میں کورونا سے متاثرہ حالات میں تقریباً 2 سال گزارنے کے بعد امریکا روانہ ہورہا ہوں۔
اپنے پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سفر کی سہولیات اور زندگی ایک اچھے مقصد کے ساتھ عمومی حالات کی طرف لوٹ رہی ہے۔
معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میں امریکا میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے فنڈز جمع کرنے کیلئے اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا اور 14 سے 15 ریاستوں میں آمدورفت ہوگی۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ امریکا کی 14 سے 15 ریاستوں کے دورے کے دوران بلاک چاکنگ کا شیڈول بھی تیار ہے۔ اپنے مداحوں سے ملاقات کیلئے بے چین ہوں۔ ملاقات کیلئے تیار رہئے گا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔
انسٹا گرام پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں پل دو پل، چھوٹی سی کہانی اور میری ذات ذرۂ بے نشاں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرنے والے عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے ایک کیڑے نے کاٹ لیا ہے لیکن یہ محبت کا کیڑا نہیں۔
مزید پڑھیں: معروف اداکار عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا