آخرکیوں پاکستانی ستارے بزنس کلاس کی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں؟ عدنان صدیقی سیخ پا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آخرکیوں پاکستانی ستارے بزنس کلاس کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں؟ عدنان صدیقی سیخ پا
آخرکیوں پاکستانی ستارے بزنس کلاس کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں؟ عدنان صدیقی سیخ پا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اور سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے فروغ دیے جانے والے تازہ ترین رحجان کو فضول ترین قرار دیا جس میں ستارے سفر کے دوران بزنس کلاس کے بورڈنگ پاس اور تصاویر پوسٹ کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کلاس کے بورڈنگ پاسز کی تصویریں کھینچنا اور پھر انھیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا، یہ کیا رحجان ہے؟ کیا ہم اس چیز سے محروم ہیں۔

عدنان صدیقی کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین سخت ناراض ہیں اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ وہ ایمن اور منیب کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حلیمہ سلطان کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

ایک اور صارف نے کہا کے کیا آپ کو جلن ہے اُن سے کہ وہ آپ سے کم عمر ہونے کے باوجود بھی کتنے آگے نکل گئے اور آپ کہاں رہ گئے جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ اُن کا پیسہ ہے وہ جہاں بھی جائیں، آپ نے ٹھیکہ لیا ہے کیا سب کا۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے مشہور اداکار ہیں جنہوں نہ صرف لالی ووڈ میں کام کیا بلکہ بالی ووڈ میں بھی کام کیا۔

اداکار کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے سیریل انٹرٹینمنٹ کے نام سے جس کے کامیاب ڈراموں میں عادت اور گھگھی جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

Related Posts