وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں خالی نشستوں پر بھرتی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کے بڑے اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خالی نشستوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کا کہنا ہے کہ پمز میں 1 سے 5 سکیل تک 286 اور 6 سے لیکر 16 گریڈ تک 138 خالی نشستوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں موجود 42 نشستوں کو آپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ نئی بھرتیوں کیلئے اخبارات میں جلد اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل خالی نشستوں پر تعیناتی تعطل کا شکار تھی، نئے ملازمین کی بھرتی سے اسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت صحت کے شعبے میں وہ تبدیلی لارہی ہے جس کا وزیراعظم عمران خان نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کا شعبہ وزیر اعظم پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

Related Posts