تصویر کہانی، ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے 400سال پرانے مندر میں شادی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ادیتی راؤ حیدری
(فوٹو: انسٹاگرام/ادیتی راؤ حیدری)

بالی ووڈ کی اداکار جوڑی ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے 400سال پرانے مندر میں شادی کرلی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کی شادی واناپارتھی کے 4صدیاں پرانے مندر میں ہوئی، شادی کی تصاویر پیر کی صبح سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں۔ چند مہمانوں کی موجودگی میں ہونے والی سادہ شادی پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی متعدد تصاویر میں ادیتی راؤ حیدری نے ہلکا پھلکا میک اپ کیا، ہلکے سنہری رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی جبکہ دولہا سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کا لباس منتخب کیا۔ دونوں فنکاروں کی شادی بھارتی روایات اور ہندو مذہب کے تحت ہوئی۔

اس حوالے سے بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے کو اپنا سورج، چاند اور ستارہ قرار دیتے ہوئے شادی کے موقعے پر خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں بھی دونوں بالی ووڈ اداکار  خوش نظر آئے۔

متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے بالی ووڈ جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کی آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ رواں سال منگنی کرنے والی فنکار جوڑی ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کی یہ دوسری شادی ہے، دونوں کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی۔

ادیتی راؤ حیدری نے پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ کی جوکہ خفیہ رکھی گئی تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں علیحدہ ہوگئے تھے۔ 2003 میں سدھارتھ کی شادی میگھنا نارائن سے ہوئی تھی جو 2007 میں طلاق کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Related Posts