پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کے الزامات پر معروف یو ٹیوبر اور ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کو لندن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کو پاک فوج کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر لندن میں بیٹھ کر اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث یہ سلوک ہورہا ہے،پرویز الٰہی
قبل ازیں ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کے خلاف پاکستان میں اور ملک سے باہر بھی مقدمات درج کیے گئے۔ یوٹیوب پر سولجر اسپیکس کے نام سے چینل چلانے والے سابق میجر عادل راجہ کی متعدد ویڈیوز فوج کے خلاف ہیں۔
آج سے 2 روز قبل سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کے خلاف برطانیہ میں گھیرا تنگ کیا گیا۔ لندن پولیس نے ماڈلز کو ہراساں کرنے اور آرمی چیف پر الزام تراشی کے سلسلے میں تحقیقات کیں۔
ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کو جاری نوٹس یوٹیوب اور ٹوئٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس کے سامنے تفتیش کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کے بیانات بعض جنرلز کے خلاف ہوتے ہیں، پوری پاک فوج کے خلاف نہیں۔ تاہم گرفتار ملزم سے تمام تر بیانات پر تفتیش جاری ہے۔