اُسامہ کے قاتل گرفتار کرلئے، پی ایس ایل کیس میں ایڈیشنل آئی جی کا عدالت کو بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

کراچی: پی ایس ایل میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سڑک بند کرنے کے معاملے پر پاسبان پاکستان کی آئینی پٹیشن نمبر CP-691/21میں توہین عدالت کی کاروائی کے دوران ا یڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ اسامہ کے قاتل گرفتار ہو چکے ہیں، اور پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے آئندہ سڑک بند نہ کرنے کی یقین دھانی پر عدالت نے سخت ریمارکس دے کر سڑک بند نہ کرنے کا پابند کردیا۔اگر سڑک بند ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میچز کے مسدودراستوں کی وجہ سے ایمبولینس اسپتال نہیں پہنچ سکی تھی،اسپتالوں کے راستے اور دیگر سڑکیں کھلی رکھیں گے۔توہین عدالت کیس میں پولیس و انتظامیہ کی ایک بار پھر عدالت کو یقین دہا نی۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہی تھی،اس سے قبل بھی عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ہم سڑکیں کھلی رکھیں گے۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر سڑک بند ہوئی تو توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی۔

تاہم سر شاہ سلیمان روڈ بند کرنے پر پاسبان پاکستان فلاحی تنظیم کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست لگائی گئی جس پر پولیس کے اعلیٰ حکام پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں رہزنی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان اسامہ سعیدکو20 فروری 2021کو گولی مار دی تھی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا تھا،زخمی اسامہ کو آغا خان اسپتال ایمبولینس میں لے جانے کی کو شش کی گئی تھی۔

تاہم پی ایس ایل میچ کی سیکورٹی کے نام پر سر شاہ سلیمان روڈ بنوری ٹاؤن تھانہ نیشنل اسٹیڈیم پولیس انتظامیہ نے ٹریفک کے لیے بند کر رکھا تھا، جس کے باعث ہزاروں مریض لیاقت نیشنل اور آغا خان اسپتال نہیں پہنچ سکے تھے،ان ہی میں اسامہ بھی شامل تھا۔

پولیس کے روکنے پر ایمبولینس کو پرانی سبزی منڈی کی طرف سے لے جانے کی کوشش کی گئی مگر ٹریفک جام کے باعث بہت دیر ہو چکی تھی اور اسامہ جانبر نہ ہو سکا۔

مقتول سامہ کے دادا سینئر ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ محمد حنیف بندھانی نے اس کیس مین فریق بننے کی درخواست د ی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے پولیس حکام سے جواب طلب کیا تھا، اور آج منگل کو ایڈیشنل آئی جی کو بھی طلب کیا تھا۔

Related Posts