ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ADB approves $300 million loan for COVID-19 relief

اسلام آباد: ایشین ڈیولپمنٹ  بینک نے پاکستان میں کورونا وائرس کیخلاف ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لئے 300 ملین ڈالرہنگامی قرض کی منظوری دے دی ہے۔

اس رقم سے اسپتالوں اور طبی عملے کے لئے سامان کی خریداری ، طبی سہولیات کو اپ گریڈ ، صحت سے متعلق کارکنوں کی تربیت ، دور دراز کے سرحدی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے گاڑیوں و آلات کی خریداری کی جائیگی۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کاکہنا کہ کورونا وائرس سے پاکستانی عوام کی صحت اور معاشی صورتحال پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،اس منصوبے سے پاکستان میں صحت عامہ کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی جانیوالی مشروط نقد رقم کی منتقلی غریب گھرانوں میں غذائیت کی کمی کوپورا کرنے اور خواتین کے معاشی استحکام کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروبار کیلئے قرض کی رسک شیئرنگ متعارف کروا دی

مارچ میں اے ڈی بی نے پاکستان کو پی پی ای اور دیگر طبی سامان کی خریداری میں مدد کے لئے 25 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دی تھی۔

13 اپریل کو ایشین بینک نے ابتدائی پیکیج کو 20 بلین ڈالر کردیا تھا جس کے تحت پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممبر ممالک کی فوری ضرورتوں کو پوراکیا جا رہا ہے ۔

Related Posts