اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ رقم موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر خرچ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اے ڈی بی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ پاکستان کو پچیس کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، یہ رقم پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہونی ہے۔
پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز کی رقم کی منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک نے فلپائن میں دی، رقم فراہمی کا مقصد پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنا ہے، اس سے مستحکم ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں پنشن پر کھربوں خرچ کردئیے جاتے ہیں، اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنشن سسٹم کی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ اٹائے تو یہ لاگت 10سال میں 100کھرب تک پہنچے گی۔
مقامی اخبار(ڈان نیوز) کی گزشتہ ماہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جارجیا میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات ایکو ککاوا نے کہا کہ پاکستان میں پنشن کا موجودہ نظام شراکت کی شرح کے باعث طویل عرصے تک نہیں چل سکتا۔