خوشی ہے کچھ وقت کیلئے بابر اعظم کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ایڈم زمپا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوشی ہے کچھ وقت کیلئے بابر اعظم کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ایڈم زمپا
خوشی ہے کچھ وقت کیلئے بابر اعظم کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ایڈم زمپا

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دینے والی مہمان ٹیم آسٹریلیا کے اسپن بولر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ کچھ وقت کیلئے بابر اعظم کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستانی کپتان کو آؤٹ کرنے کیلئے خاص اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں آسٹریلین اسپنر ایڈم زمپا ن کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے سامنے کچھ وقت کیلئے بولنگ نہیں کرنی پڑے گی کیونکہ انہیں آؤٹ کرنے کیلئے خاص حکمتِ عملی چاہئے۔

https://twitter.com/AdamZampa88/status/1511442176936452105

ٹوئٹر پیغام میں آسٹریلین اسپنر ایڈم زمپا نے کہا کہ بابر اعظم کو پویلین بھیجنے کیلئے آپ کے پاس کوئی بہت خاص پلان ہونا لازمی ہے۔ کرکٹ کے میدان میں انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہئے کیونکہ وہ زبردست کھلاڑی ہیں۔

ٹی 20 میچ ، ایڈم زمپا اور بابر اعظم

منگل کی شب مہمان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو واحد ٹی 20 میچ میں 3وکٹس سے شکست دے دی۔ آسٹریلین اسپنر ایڈم زمپا نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور دلچسپ طور پر وہ وکٹ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تھی۔

کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 66 رنز بنائے جو پورے میچ میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز تھے۔ آسٹریلیا کے بیٹرز میں سے سب سے زیادہ 55 رنز آرون فنچ نے بنائے تھے۔ 

 

Related Posts