کراچی: اداکارہ زینب جمیل نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی۔
اداکارہ زینب جمیل نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی، اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام سے متعلق مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر اداکارہ زینب جمیل نے کہا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا مجھے بہت پہلے فیصلہ کرلینا چاہیے تھا لیکن شاید میں اس کے لے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ لیا ہے۔