وہ اداکارہ جنہیں اپنی سوتن کا علم شوہر کی موت کے دن ہوا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیشترخواتین کیلئے شوہر کی شراکت ناقابل برداشت ہوتی ہے، لیکن اس صورت میں کیا کِیا جائے جب کسی خاتون کو شوہر کی دوسری شادی کا علم اس کے اس دنیا سے جانے والے روز ہو۔

مصر کی ایک اداکارہ عزۃ بھاء کو بھی اپنی زندگی میں اس کمیاب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں اہنے شوہر کی وفات کے روزاس بات کا علم ہوا کہ شوہر نے دوسری شادی کررکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر وہاج علی کیوں ٹرینڈ کررہے ہیں؟

العربیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق عزۃ بھاء تقریباً 20 برس قبل اپنے مشہور و معروف ڈراموں کے باعث عوام کے لیے ایک جانا پہچانا نام تھیں۔ تاہم گزشتہ کافی عرصے سے وہ شاز ونادر ہی اسکرین پر دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں دیے جانے والے ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ نجی زندگی میں انہیں کافی مسائل کا سامنا درپیش رہا خصوصاً شادیوں کے حوالے سے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی 3 شادیاں ہوئیں۔

عزۃ بھاء انکشاف کیا کہ ایک سفر سے واپسی پراس وقت انہیں شدید دھچکا پہنچا جب فون کال پر ان کے ساس نے اداکارہ کو ان کے شوہر کے انتقال کی اطلاع دی۔

تاہم جب اداکارہ وہاں پہنچیں تو یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ میت والی ایمبولینس میں ایکخاتون بیٹھی تھی۔ اس پر انہیں دھچکا پہنچا اور انہوں نے صورتحال واضح کرنے کیلئے ایمبولینس کا دروازہ بجایا کیونکہ وہ جانناچاہتی تھیں کہ وہ عورت کون ہے۔

تاہم تدفین کی تقریب کے اختتام تک انہیں اس خاتون کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

بعد ازاں مرحوم شوہرکے ایک دوست نے انہیں بتایا کہ ایمبولینس میں میت کے ساتھ بیٹھی وہ خاتون ان کے شوہر کی بیوہ تھی۔

Related Posts