اُشنا شاہ کو عجیب و غریب بیماری لاحق، کیرئیر خطرے میں پڑگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُشنا شاہ
(فوٹو: آن لائن)

معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی عجیب و غریب بیماری کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس نے کیرئیر کو شدید متاثر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 365 کے پروگرام آفٹر آرز وِدھ اُشنا شاہ کے دوران کہا کہ میں پراسوپیگنوسیا کا شکار ہوں۔ واضح رہے کہ اس بیماری کے مریض عوام کے چہرے یاد نہیں رکھ سکتے، جس پر ایک کورین سیریز بھی بنی اور اسے فیس بلائنڈنیس بھی کہا جاتا ہے۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُشنا شاہ نے کہا کہ میں آسانی سے لوگوں کے چہرے یا نام یاد نہیں رکھ سکتی جن سے ملاقات ہوئی ہو، یہ اتنا برا مرض ہے کہ اس سے میرا کام بھی متاثر ہوا۔ چند سال قبل اداکار اختر حسنین پر کسی نے جانوروں سے ناروا سلوک کا الزام لگایا تھا۔

گفتگو کے دوران اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ میں نے فون کرکے اختر حسنین پر غصہ کیا اور جم جانے پر کسی نے بتایا کہ یہ وہی اختر حسنین ہیں تو میں نے ان سے گفتگو ہی نہیں کی۔ کچھ ماہ بعد اختر حسنین ایک ڈرامے میں چچا بن گئے جن سے میں نے صرف ڈرامے سیٹ پر بات چیت کی۔

اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ میرے رویے کے باعث اختر حسنین نے بات چیت چھوڑ دی۔ میں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے کے بعد ان کی جم میں لی گئی تصاویر دیکھیں تو بہت شرم آئی۔ پھر ان کو پیغام بھیجا، انہوں نے کہا کہ تم دل کی اچھی ہو، لیکن سمجھ میں نہیں آیا کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے۔

اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ میری والدہ بھی اسی بیماری کا شکار تھیں۔ وہ تو گھر کا پتہ بھی یاد نہیں رکھ سکتیں۔ خیال رہے کہ اُشنا شاہ نے ماضی میں متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بے وفا، دکھاوا، آخر کب تک، چیخ اور پری زاد شامل ہیں۔

Related Posts