اداکارہ سرہا اصغر نے وزن کم کرنے کا راز شیئر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ سرہا اصغر نے وزن کم کرنے کا راز شیئر کردیا
اداکارہ سرہا اصغر نے وزن کم کرنے کا راز شیئر کردیا

ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے سے مشہور ہونے والی پاکستانی اداکارہ سرہا اصغر نے اپنا وزن کم کرنے کا راز لائیو شو میں شیئر کردیا۔

حال ہی میں سرہا اصغر نے ایک لائیو شو میں کہا کہ وزن کم کرنے کے سفر میں، جس چیز کو میں نے سب سے پہلے چھوڑا وہ بے وقت کا سونا تھا، میں نے وقت پر سونے کو اپنا معمول بنالیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ پانی پینے سے بھی وزن کم ہوتا ہے، میں خود بہت زیادہ پانی پیتی ہوں، وزن کم کرنے کے دوران جس چیز نے میری سب سے زیادہ مدد کی وہ یہ تھی کہ میں کم کیلوریز والے کھانوں کا استعمال کرتی ہوں۔

سرہا اصغر نے مزید کہا کہ میں اگر کبھی کبھار زیاہ کیلوری والے کھانے کھا لیتی ہوں تو پھر زیادہ ورزش کرتی ہوں ۔ اگر 800 کیلوریز لیتی ہوں تو 1000 کیلوریز جلاتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم سعید کی فلم ‘عشرت میڈ ان چائنا’ کے گانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اصغر کے مطابق وہ شادی سے پہلے گھر میں ورزش کیا کرتی تھیں، اُن کا کہنا تھا کہ میں صبح فجر کے وقت جاگتی تھی اور اُس کے بعد میں 40 منٹ اور کبھی کبھی 60 منٹ سے زیادہ بھی ورزش کرتی تھی۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ ورزش کے بعد پروٹین شیک پینا لازمی ہوتا ہے، نہیں تو بلیک کافی کا استعمال کریں ، یہ دونوں صحت کے لئے بہت فائدے مند ہوتی ہیں۔

Related Posts