اداکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنم جنگ
(فوٹو: آن لائن)

ڈرامہ سیریل دھوکا اور پیاری مونا سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ صنم جنگ نے اتوار کی صبح اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش سے آگاہ کرتے ہوئے ننھی بچی کے پاؤں کی تصویر جاری کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش آج سے 6روز قبل 22 جولائی کو ہوئی۔ تصویر کے کیپشن میں کہا گیا کہ نوزائدہ بچی کا نام بڑی بہن الایا نے علیزہ رکھا ہے۔

خیال رہے کہ صنم جنگ کی دوسری بیٹی کی پیدائش امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہوئی ہے جہاں آج کل اداکارہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے مداحوں سے اپنے اہلِ خانہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

مختلف ٹی وی اداکار اور صنم جنگ کے مداحوں نے بیٹی کی پیدائش پر صنم جنگ اور اہلِ خانہ کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا ہے جن میں اداکار علی سفینہ بھی شامل ہیں۔ صنم جنگ کی شادی 2016 میں قریبی دوست قسام جعفری سے ہوئی تھی۔

Related Posts