لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید بھی موجودہ حکومت کی پالیسی پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے اپوزیشن تحریک کاحصہ بن گئی ہیں، عوام سے 16 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کی اپیل کردی ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید اپنے ٹوئٹر پر مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ 16اکتوبر کو اپوزیشن کے جلسے میں شرکت ضروری ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے جہاں اِتنے ورکرز جیل کاٹ چکے وہاں آپ بھی کاٹ لینا لیکن شرکت ضرور کرنا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا جبکہ 16 اکتوبر کو ن لیگ ایک بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:16 اکتوبر کو حکومت کیخلاف جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، رانا ثناء اللہ
اداکارہ ثناء جاوید کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ، کچھ لوگوں نے ثناء جاوید کی کال پر جلسے میں شریک کی حامی بھری تو کئی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
سب یاد رکھیں !!!
16اکتوبر کو جلسے میں شرکت ضروری ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے جہاں اِتنے ورکرز جیل کاٹ چکے وہاں آپ بھی کاٹ لینا لیکن شرکت ضرور کرنا ۔@alimdar82— SANA JAVED (@ImSanajaved) October 11, 2020