اداکارہ سجل علی نے منگنی کرلی، تصویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ سجل علی نے منگنی کرلی
اداکارہ سجل علی نے منگنی کرلی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی نے منگنی کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی کی منگنی کی تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں اُن کے ہمراہ معروف گلوکار عاصم اظہر ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی یہ تصویر ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی ہے جس میں دونوں ایک ساتھ انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جبکہ ڈرامے کا نام سوشل میڈیا پوسٹ میں نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شان شاہد نے بالی ووڈ کے مشہور خانوں کو میمنا کہہ دیا

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے احد رضا میر کے مبینہ افیئرز سے متعلق دعوے کیے تھے کہ اگر احد سچ بولیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ طلاق کی اصل وجہ کیا ہے۔

ڈیجیٹل کریئٹر نے اپنی اس ویڈیو میں بتایا تھا کہ شوبز شخصیات احد کو جانتی ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں اور ان کے کتنے افیئرز ہیں اگر وہ یہ بتادیں تو ان کے پاس بڑا آدمی بننے کا چانس ہے۔

انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں سجل علی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا تھا۔

یاد رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم ان خبروں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے بعدازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔

Related Posts