لاہور: نامور اداکارہ صبور علی نے اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کرلی، دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پرمنگنی کی تصاویر شیئر کردیں۔
صبور علی نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ، بات پکی، خاندان کی سرپرستی میں ایک بہترین انسان کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کیلئے تیارہوں۔
دوسری جانب علی انصاری نے بھی اپنے پیغام میں بات پکی لکھنے کے بعد لکھاکہ اس وقت جذبات کی شدت سے چور ہوں لیکن اہم بات یہ ہے کہ میں بہت خوش ہوں۔