کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ صبا قمر آج کل اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اُن کی فلم گبھرانا نہیں ہے اور کملی ریلیز ہوئی ہے، جس کی تشہیر کے سلسلے میں وہ اکثراوقات تقریبات اور انٹرویوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کو شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے دیکھا گیا، انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اداکاری بہت مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ میں شادی کے بعد اداکاری کے علاوہ کچھ اور کرلوں ۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں اتنی مخلص، وفادار اور وعدے پر قائم رہنے والی ہوں کہ اگر کبھی مجھے شوہر کیلئے اداکاری بھی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دونگی۔
نورا فتیحی کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں میں مقبول ہوگیا