اچھا اداکار بننے کےلئے اب ایکٹنگ نہیں لاکھوں فالورز کا ہونا ضروری ہے،نادیہ خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اچھا اداکار بننے کےلئے اب ایکٹنگ نہیں لاکھوں فالورز کا ہونا ضروری ہے،نادیہ خان
اچھا اداکار بننے کےلئے اب ایکٹنگ نہیں لاکھوں فالورز کا ہونا ضروری ہے،نادیہ خان

کراچی: نجی ٹی وی چینل پر صبح کے پروگرام کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے موجودہ دور کے اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بننے کے لیے اب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے جتنے فالوورز زیادہ ہوں گے اتنا ہی آپ کو کام زیادہ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ نادیہ خان نے حال میں آن لائن شو’ٹو بی آنسٹ 2.0‘‘ میں شرکت کے دوران کیا۔ اداکارہ نے شو کے میزبان تابش کے سوالوں کے بہت ہی مزاحیہ انداز میں جوابات دیے۔ انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے بتایا کہ انہیں بھارتی اداکار مہیش بھٹ اور گلوکار بپی لہری کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لہذا انہوں نے صاف منع کردیا تھا۔

میزبان نے شو کے دوران اداکارہ عروہ حسین، عائشہ عمر، ارمینا رانا خان اورعمران خان کا نام لے کر نادیہ خان سے سوال پوچھا ان میں سے کس اداکارکو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے؟ نادیہ خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان میں سے کسے اداکاری چھوڑ دینی چاہیے لیکن انہوں نے جواب دیا ’’ضروری ہے اداکاری آتی ہو تو کام ملے گا؟‘‘

ایک اور سوال کے جواب پر نادیہ خان نے موجودہ دور کے فنکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا آج کل اس سے اس چیز کا کیا تعلق ہے کہ اداکار ڈرامے کررہے ہیں تو انہیں ایکٹنگ آنی چاہیے۔ آپ کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر آپ کے لاکھوں فالوورز ہونے چاہیئں۔ آپ کو فالوورز خریدنے کا ڈھنگ آنا چاہئے۔ آپ اچھے فالوورز خریدیں اور کسی کمپنی کو ماہانہ اس بات کے لیے ادائیگی کریں کہ آپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آئیں۔

نادیہ خان نے موجودہ دورمیں اداکاری کو جج کرنے کا پیمانہ اچھی اداکاری کے بجائے سوشل میڈیا فالوورز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ٹی وی پر کام ملنے کا یہ پیمانہ ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر کتنے مقبول ہیں اس لئے ایکٹنگ کی کیا ضرورت ہے۔ اسلیے میں کس کس کو کہوں کہ اداکاری چھوڑ دو۔

Related Posts