اداکارہ میرا کی والدہ بھی شرمناک الزام کی زد میں آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ میرا کی والدہ بھی شرمناک الزام کی زد میں آگئیں
اداکارہ میرا کی والدہ بھی شرمناک الزام کی زد میں آگئیں

کراچی: اداکارہ میرا مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں۔ اب ان کی والدہ شفقت زہرہ بھی بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام کی زد میں آ کر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس پاکستانی شہری کا نام میاں شاہد محمود ہے جس نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ پر زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میاں شاہد محمود کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ”میں نے 10کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر واقع ایک کمرشل پراپرٹی میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے خریدی تھی۔

میاں شاہد محمود کے مطابق میں نے 9کروڑ روپے انہیں ادا کر دیئے اور جگہ کا قبضہ لے لیا اور جب میں نے رجسٹری کا مطالبہ کیا تو وہ غنڈوں کو لے کر میرے گھر آ گئیں اور مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

ان کاکہناتھاکہ میرے پاس تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں، جن سے میں ثابت کر سکتا ہوں کہ شفقت زہرہ مجھ سے نوکروڑ روپے وصول کر چکی ہیں۔“

واضح رہے کہ قبل ازیں شفقت زہرہ کے خلاف کاہنہ میں واقع ایک پلاٹ کی خریدوفروخت میں فراڈ کرنے کے الزام کے تحت بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

Related Posts