میرا شوبز سے بیزار، سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

لاہور: نامور اداکارہ میرا نے شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان، پریس کانفرنس میں اعلان کریں گی۔

مقامی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اوراداکارہ میرا نے بتایا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے اداکارہ میرا کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہم کامیڈی کے لیے اتنی محنت کرتے ہیں لیکن میرا کے پاس قدرتی طور پر وہ چیز موجود ہے، ہم محنت کرکے ویڈیوز بناتے ہیں تب بھی ہزاروں ویوز ہوتے ہیں لیکن اگر میرا نارمل بات بھی کرلیں تو ملین ویوز آجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ میرا کا اسکینڈل بنانے پر اصرار، نادیہ خان نے بھید کھول دیا

نادیہ خان نے بتایا کہ ایک شو پر میرا نے مجھ سے مزید مزے کی باتیں کی، شو جاری تھا اور سپرا سٹارعلی ظفر پرفارم کررہے تھے، میرا آئیں اور سوال کیا کہ اس وقت لڑکوں میں سب سے زیادہ ہاٹ کون ہے؟۔

میں نے علی ظفر کانام لیا تو کہنے لگیں میرا اس کے ساتھ اسکینڈل بناؤ اور ابھی اعلان کرو کچھ بھی میرے اور علی ظفر کے بارے میں، میں ابھی جارہی ہوں اسٹیج پر لیکن جب میں نے ایسا کوئی بھی اعلان کرنے کیلئے ٹال مٹول کی تو وہ خود اسٹیج پر پہنچ گئیں اور علی ظفر کے قریب ہوکر پرفارم کرنے لگیں۔