مالی مسائل کا شکار میرا نے اسٹیج شوز کا رُخ کر لیا، سیلفی کوئین سے آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مالی مسائل کا شکار میرا نے اسٹیج شوز کا رُخ کر لیا، سیلفی کوئین سے آغاز
مالی مسائل کا شکار میرا نے اسٹیج شوز کا رُخ کر لیا، سیلفی کوئین سے آغاز

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مالی مسائل کے باعث اسٹیج شوز کا رُخ کر لیا ہے جس کے تحت سیلفی کوئین نامی اسٹیج ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور آرٹس کونسل اور حکومتِ پاکستان نے میرا کی مالی امداد کی درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے بعد باجی اور چیف صاحب جیسی فلموں میں اداکاری سے مشہور ہونے والی اداکارہ میرا نے اسٹیج شوز میں کام شروع کردیا ہے۔

اسٹیج ڈرامے کیلئے میرا نے رقص کی ریہرسل مکمل کر لی۔ اسٹیج ڈرامے کو محمد صفدر اور شہباز راشد نے تحریر کیا اور ہدایات دی ہیں۔ میرا کے ساتھ ساتھ ڈرامے میں انیشا خان اور شیلا چوہدری بھی اداکاری کریں گی۔

ڈرامہ فیصل آباد کے مقامی تھیٹر میں براہِ راست 11 ستمبر کو دیکھا جاسکے گا۔ ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں اسلم چٹا، شاہد ہاشمی، شیری خان اور عظیم وکی شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کو مل کراپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ آج فلم انڈسٹری میں جو چند ایک ہدایتکار موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

میرا نے8 روز قبل گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کراچی کے نوجوان ہدایتکاروں نے کامیاب فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اگر آج بھی اچھی فلم بنائی جائیں تو فلم بین بھی اس کو دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے۔

مزید پڑھیں: فلم انڈسٹری کا شعبہ بھی کراچی منتقل ہو رہاہے، میرا

Related Posts