اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر 22 دسمبر کو منگنی کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jibran nasir mansha pasha
اداکارہ منشاپاشااورسماجی رہنما جبران ناصر22کومنگنی کریں گے

پاکستان کی نامور اداکارہ منشا پاشا اورمعروف سماجی رہنما جبران ناصر 22دسمبرکومنگنی کرنےجارہے ہیں ۔

فلم’’لال کبوتر‘‘ اور ڈراماسیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منشا پاشا اورسماجی وسیاسی کارکن جبران ناصرکی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس کے مطابق دونوں 22 دسمبر 2019 کو منگنی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق سال ختم ہونے سے قبل ہی اداکارہ منشا پاشا معروف سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کر رہی ہیں،سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کا کارڈ وائرل ہوا ہے جس میں دونوں کی منگنی کی تاریخ 22 دسمبر 2019 لکھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے تعلقات کی خبریں گزشتہ سال اس وقت سامنے آئیں تھی جب ان دونوں نے اداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی میں اکٹھے شرکت کی،مہندی کی تقریب میں ان دونوں نے بولی وڈ کے گانے دلبرپر بھی رقص کیا تھا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

https://www.instagram.com/p/BrvrXFUBj2u/?utm_source=ig_web_copy_link

تاہم منشا پاشا یا جبران ناصرکی جانب سے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے ،سوشل میڈیا صارفین جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی خبرسن کر بے حد خوش ہیں اور دونوں کو نئی زندگی کی دعائیں دے رہے ہیں۔

Related Posts